ETV Bharat / international

نیرو مودی کی ضمانت تیسری مرتبہ مسترد - london court modi

پنجاب نیشنل بینک کے 13,500 کروڑ کی دھوکہ دہی کے اصل ملزم نیرو مودی کی درخواست ضمانت کو لندن کی ویسنٹ منسٹر عدالت نے تیسری مرتبہ مسترد کردیا ۔

Nirav Modi
author img

By

Published : Apr 26, 2019, 9:08 PM IST

پنجاب نیشنل بینک کے 13,500 کروڑ کی دھوکہ دہی کے اصل ملزم نیرو مودی کی درخواست ضمانت کو لندن کی ویسنٹ منسٹر عدالت نے تیسری مرتبہ مسترد کردیا ۔

Nirav Modi
Nirav Modi

اس مقدمہ کی اگلی تاریخ 24 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔ 48 سالہ نیرو مودی جو پچھلے مہینے گرفتاری کے بعد سے اس وقت تک جنوب مشرقی لندن کی وانڈس ورتھ جیل میں محروس ہے کو ویسٹ منسٹر کی عدالت میں چیف مجسٹریٹ ایما ایبرٹناٹ کے اجلاس پر ویڈیو لنک کے ذریعہ پیش کیا گیا۔

جج نے مختصر سی سماعت کے بعد 24 مئی تک اجلاس ملتوی کردیا ہے جبکہ 30 مئی کو کیس شیڈول کیا جائے گا۔ 29 مارچ کو نیرو مودی کی ضمانت کی اپیل کو جج نے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ نیرو مودی کو ضمانت دینا کافی خطرناک ہوسکتا ہے اور وہ دوبارہ عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام ہوسکتا ہے۔

پنجاب نیشنل بینک فراڈ کا ملزم جو کہ بینک کو لیٹر آف انڈر ٹیکنگ کے ذریعہ دھوکہ دیا، لندن میں سرمایہ کاری کے ویزے پر مقیم تھا جس کے لئے اس نے سال 2015 میں درخواست دی تھی ۔ اس ویزا کو گولڈن ویزا کہا جاتا ہے جو کہ امیر ترین سرمایہ داروں کو دیا جاتا ہے جس کے لئے ان کے پاس دو ملین پاونڈ کی رقم ہونی چاہئے۔

19 مارچ کو نیرو مودی کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور ایک دن بعد عدالت میں پیش کیا تھا ۔ بارو کیا جاتا ہے کہ مودی کے قبضہ میں کئی پاسپورٹ تھے جو بھارتی حکام کی جانب سے منسوخ کردیئے گئے تھے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.