ETV Bharat / international

نیدرلینڈ: برقع پر پابندی کا قانون منظور - برقع پہننے پرپابندی

شمال مغربی یورپ کے ملک نیدر لینڈز میں عوامی مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقع پہننے پر پا بندی عائد کردی گئی ہے۔ اس قانون کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

نیدرلینڈ:برقع پابندی کے حق میں قانون منظور
author img

By

Published : Jul 21, 2019, 8:59 PM IST

اطلاعات کے مطابق برقع پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 150 یورو کا جرمانہ عا ئد کیا جائیگا۔

بتایا جا رہا ہے کہ نیدر لینڈ میں ایسی خواتین کی تعداد 150 ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر برقع یا نقاب پہنتی ہیں۔

اس قانون کا اطلاق اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں میں بھی ہوگا۔

قانون کے مطابق سرکاری افسران و ٹرانسپورٹ ملازمین اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی خاتون کو برقع میں دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب یا بر قع ہٹانے کو کہیں گے۔

اگر کسی کی جانب سے برقع یا نقاب ہٹانے سے منع کیا جائے تو انہیں عمارت یا بس سے باہر نکال سکتے ہیں اورمزاحمت کی صورت میں پولیس کی مدد بھی طلب کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ولندیزی سینٹرز کی جانب سے گذشتہ برس جون میں برقع پر پابندی کے حق میں قانون منطور کیا گیا تھا، جس کا نفاذ اب کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے علاوہ فرانس،اسپین، ڈنمارک، اٹلی اور دیگرممالک میں بھی برقع اور نقاب پر پابندی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.