ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: یوکرین میں مہاجرین کا بحران سنگین، آٹھ لاکھ سے زائد شہریوں نے ملک چھوڑا

یوکرین میں مہاجرین کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 8 لاکھ 70 ہزار شہری ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ دریں اثنا یو این نے عالمی برادری سے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر انسانی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔Russia Ukraine War

Nearly 875,000 people have fled Ukraine, UN says
یوکرین میں مہاجرین کا بحران سنگین، آٹھ لاکھ سے زائد شہریوں نے ملک چھوڑا
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 10:46 PM IST

روس یوکرین جنگ Russia Ukraine War سے عام شہری شدید متاثر ہیں اور جان بچانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ Ukrainian Refugees

عالمی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 70 ہزار افراد یوکرین سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ پناہ گزینوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ہمسایہ ملک پولینڈ میں داخلے کے لئے لوگوں کو 60 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ رومانیہ کی سرحد پر پناہ گزینوں کی 20 کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق یوکرین کے اندر 10 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جانے پر مجبور ہوگئے، یوکرینی پناہ گزینوں کی پولینڈ آمد بڑے پیمانے پر جاری ہے، شہری ٹرین اور سڑک کے ذریعہ سرحد عبور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

UNGA Session on Ukraine: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ شروع ہوا

بہت سے لوگ ہمسایہ ملک پولینڈ میں پناہ لے رکھی ہے، جہاں اب تک 4 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ لوگ پہنچ چکے ہیں۔

پولش وزیر خارجہ کے مطابق وارسا اب تک تقریباً4 لاکھ 50 ہزار پناہ گزینوں کو جگہ دے چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے مہاجرین کی امداد کے لئے مزید امداد کا مطالبہ کردیا ہے۔

اقوا م متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور اور ایمر جنسی ریلیف کے نمائندہ خصوصی مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر درکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.