ETV Bharat / international

برطانیہ میں مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی نذر آتش - شرپسندوں نے گاڑی پر آتش گیر مادہ

شرپسندوں نے گاڑی پر آتش گیر مادہ ڈال کر اسے آگ لگا دی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے عروج شاہ کے پڑوس میں واقع گھر تک جاپہنچے۔

Muslim woman councilor's car set on fire in UK

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 8:08 PM IST

اسلاموفوبیا کے تحت شرپسندوں نے مانچسٹر کی اولڈ ہم کونسل کی پہلی بار رہنما منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر باہر نذر آتش کیا گیا، اس وقت کونسل لیڈر اپنے گھر میں ہی موجود تھیں۔

ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں اسلاموفوبیا کاواقعہ پیش آیا ہے جس میں شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں نے گاڑی پر آتش گیر مادہ گرا کر اسے آگ لگائی، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے عروج شاہ کے پڑوس میں واقع گھر تک جاپہنچے۔

برطانوی پولیس نے 23 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ویسلی نائٹس پولیس کے ڈپٹی چیف انسپکٹر نے اس حملے کو اندھا دھند، قابل نفرت کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوش قسمت سے اس میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ اس واقعے کے محرکات کو پوری طرح نہیں سمجھا جاسکے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.