ETV Bharat / international

ماسکو میں پارک کا لطف لیتے لوگ - ماسکو کی خبر

روس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تفریحی مقامات کو چند ضابطوں کےساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Moscow
Moscow
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 2:16 PM IST

کووڈ 19 کے باعث مہنیوں سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہفتے کے روز ڈریم آئیلینڈ نامی ایک مشہور تفریحی پارک کو لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ماسکو میں پارک کا لطف لیتے لوگ

سینکڑوں لوگ اپنے بچوں کے ساتھ اس نئے انڈور پارک کے کھلنے کے منتظر تھے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ذریعہ افتتاح کے بعد 'ڈریم آئلینڈ' محض ایک ماہ بعد ہی وبائی بیماری کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ اب اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

پارک میں داخلے کے دوران
پارک میں داخلے کے دوران

ایک مقامی ویزیٹر ایلینا مالیکیفا نے کہا کہ ''میری جڑواں بیٹیوں کی آج سالگرہ ہے اور ہم لوگوں نے اسے یہاں منانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہم نے اسے بہت یاد کیا۔ ہم لوگ کچھ غیر معمولی چاہتے تھے۔ ہم لوگ باہر نکلنا چاہتے تھے اور کچھ تفریح کرنا چاہتے تھے۔''

ماسکو میں کووڈ 19 کے متعلق نافذ بیشتر پابندیوں کو پہلے ہی ختم کر دیا گیا ہے اور 13 جولائی کو تفریحی پارکوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تاہم ماسکو کے میئر سرگے سوبیانین نے اپنے بلاگ پر لکھا ہےکہ پارک میں 50 فیصد لوگوں کو ہی داخلہ ملے گا، تاکہ سماجی فاصلے پر عمل کیا جا سکے۔

پارک کا منظر
پارک کا منظر

ڈریم آئلینڈ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ائیوان سکول نے کہا کہ پارک کا دورہ کرنا بالکل محفوظ ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق لوگوں کے ہجوم سے بچنے کے لئے پارک میں داخلے کے لئے کم ٹکٹ فروخت کیا جا رہا ہے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے سواریوں پر بھی لوگوں کی تعداد کو مختص کیا گیا ہے۔

جھولے کا لطف لیتے لوگ
جھولے کا لطف لیتے لوگ

آئیون سکول نے کہا کہ ''یہ بالکل محفوظ ہے کیوں کہ ہم پارک کے اندر بیک وقت داخل ہونے والے لوگوں کی تعداد کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ہم روزانہ کم ٹکٹ بیچتے ہیں لہذا قطار میں یا عام جگہوں پر کہیں بھی بھیڑ نہیں ہوگی۔''

انڈور پارک
انڈور پارک

اس کے علاوہ پارک میں رائڈرس کو بھی بار بار جراثیم کش دواؤں سے صاف کیا جا رہا ہے۔

روس میں روزانہ تقیباً 6 ہزائر سے زائد کووڈ 19 کے مثبت معاملے سامنے آرہے ہیں اور اکیلے ماسکو میں 500 سے زائد معاملے سامنے آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.