آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے ملک کے اساتذہ سے گذارش کی ہے کہ وہ اسکولز کو جاری رکھیں تاکہ بچوں کی تعلیم اور اس سے متعلق دیگر معاشی نظام متاثر نہ ہوں۔
وزیر اعظم کا پیغام اس وقت آیا جب بدھ کے روز وکٹوریہ کے ریاستی اسکولز ایک مدت کے بعد دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر ریاستیں بھی اس بات پر غور کر رہی ہیں کہ وہ کورونا کے دوران سکولز کیسے کھول سکتی ہیں۔
اسکاٹ موریسن نے کہا کہ بعض بچوں کے لیے گھر پر رہ کر تعلیم حاصل کرنا بے معنی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریاستوں میں اسکولز کھلے ہیں تاہم طلبا اور اساتذہ اپنے گھروں میں ہیں۔
خیال رہے کہ فی الحال دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس دوران 4 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔