ETV Bharat / international

فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 60 ہزار سے زائد نئے کیسز

فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 60،486 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرکے 17،09،716 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:29 PM IST

sdf
sdf

فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 60،486 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرکے 17،09،716 ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز فرانس کے قومی محکمہ صحت عامہ نے یہ اطلاع دی۔ ایک دن پہلے ہی ملک میں کورونا کے 58 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا وبا سے اب تک اس ملک میں 39،916 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے جزوی طور پرلاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ صحت کے ایمرجنسی حالات اور ضروری کاموں کے لئے لوگوں کو صرف اپنے گھروں سے باہر کام کے مقام پر جانے کی اجازت ہے۔ فرانس میں بار ، کیفے ، جم اور ریسٹورنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔

فرانسیسی حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ ایک ماہ کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے یومیہ سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز پانچ ہزار تک محدود ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.