ہیٹی میں تیل لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے سے 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی کےشمالی شہر کیپ ہیٹن میں (Explosion happened overnight in Haiti's second-largest city Cap-Haitien) موٹر سائیکل ٹیکسی کو بچانے کی کوشش میں ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر اُلٹ گیا، جس کی وجہ سے تیل ٹینکر سے باہر گرنا شروع ہوا تو مقامی افراد اسے جمع کرنے کے لیے دوڑے (People reportedly rushed to collect spilled fuel as bodies lay in the street)، اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکے سے اطراف کے 20 گھروں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں پر ہیٹی میں 3 دن کے سوگ (three days of mourning in Haiti) کا اعلان کیا گیا ہے۔