ETV Bharat / international

Omicron in UK: برطانیہ میں اومیکرون کے ایک دن میں دس ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی تشخیص

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 90 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے اومیکرون Omicron In UK کے ایک ہی دن میں 10 ہزار سے زائد کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔ وہیں جرمنی نے پیر کو برطانیہ سے آنے والے تقریباً تمام مسافروں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔

author img

By

Published : Dec 19, 2021, 10:44 PM IST

more than 10,000 new cases of Omekron in a single day in the UK
برطانیہ میں اومیکرون کے ایک دن میں دس ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی تشخیص

برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ Omicron In UK کی نئی شکل کے ایک ہی دن میں 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک کے روزانہ آنے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس Corona in UK کے انفیکشن کے 90 ہزار سے زائد نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

برٹش ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی نے ہفتے کے روز اومیکرون ویریئنٹ کے 10,059 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، جو جمعہ کو رپورٹ ہونے والے 3,201 کیسز سے تین گنا زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ میں اب تک اومیکرون کے کل کیسز کی تعداد 24,968 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے مجموعی طور پر 90,418 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے 125 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں وائرس کی نئی شکل اومیکرون سے متاثرہ سات مریضوں کی موت ہو ئی ہے۔

برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے اومیکرون کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سخت قوانین کو نافذ کرنے کے حکومتی منصوبوں پر رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا "ہم نے ماضی میں دیکھا ہے کہ حکومت نے وبائی مرض سے کیسے نمٹا ہے، جو بھی ضروری ہوگا ہم کریں گے۔ تاہم حکومت کا کوئی بھی اقدام ڈیٹا پر مبنی ہوگا۔ ہم ڈیٹا کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور سائنسدانوں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Omicron Variant: اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاو کی رفتار ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھی تیز

انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے کچھ دنوں میں اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا ہے جس سے میں خوفزدہ ہوں۔ تاہم اس سال ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے کم ہے۔

وہیں جرمنی نے اومیکرون کے پھیلنے کے درمیان پیر کو برطانیہ سے آنے والے تقریباً تمام مسافروں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔

رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ اور آئل آف مین اور چینل آئی لینڈ سے جرمنی کا سفر پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہاں سفر پر پابندی کا اطلاق 20 دسمبر کی صبح سے ہوگا۔

ادارے کے مطابق، عارضی پابندیاں کم از کم 3 جنوری 2022 تک نافذ العمل رہیں گی۔ پابندی کے باوجود جن مسافروں کو جرمنی میں داخل ہونے کی اجازت ہے انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور لازمی کوارنٹائن سے گزرنا ہوگا۔

جرمنی کی ہائی رسک زمرے والے ممالک کی موجودہ فہرست میں اومیکرون سے سب سے زیادہ متاثر بوتسوانا، یسواتینی، ملاوی، لیسوتھو، موزمبیق، نمیبیا اور زمبابوے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.