ETV Bharat / international

قازقستان میں 16 برس بعد پہلی بار انتخابات - President Tokayev

یہ انتخابات کئی اعتبار سے پچھلے انتخابات سے بہت ہی مختلف ہوں گے۔

Kazakhstan to hold first legislative election under President Tokayev
قازقستان میں 16 برس بعد بعد پہلی بار انتخابات
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 12:44 PM IST

قازقستان میں قانون ساز مجلس (قازق پارلیمنٹ کا ایوان زیریں) اور مسلیخات (مقامی نمائندہ) کے اراکین کے انتخابات 10 جنوری 2021 کو طئے ہیں۔

یہ انتخابات کئی اعتبار سے پچھلے انتخابات سے بہت ہی مختلف ہوں گے۔

تقریبا 16 برس بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ باقاعدہ انتخابات سنہ 1999 اور 2004 میں ہوئے تھے۔

Kazakhstan to hold first legislative election under President Tokayev
قازقستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کا انتحابات سے متعلق اجلاس

واضح رہے کہ مجلس قازقستان کی پارلیمنٹ کا ایوان زیریں ہے جو 107 اراکین پر مشتمل ہے۔ یہاں کا ہر رکن پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب ہوتا ہے۔

قازقستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ انتخابات میں پانچ سیاسی پارٹیاں حصہ لیں گی۔

پانچ سیاسی پارٹیاں:

  1. نور وطن
  2. اک زول
  3. پیپلز پارٹی آف قازقستان
  4. آؤل پیپلز ڈیموکریٹک پیٹریاٹک پارٹی
  5. اور ایڈل پارٹی (سابق برلک پولیٹیکل پارٹی)

فی الحال نور وطن پارٹی کے مجلس میں 84 اراکین کی اکثریت ہے ، اک زول اور پیپلز پارٹی کے سات اراکین ہیں۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا صومالیہ سے سبھی امریکی فوجیوں کو ہٹانے کا حکم

سابق میں 21 اکتوبر کو قازقستان کے صدر کسیم - جومرٹ ٹوکائیف کے ذریعہ مجلس کے انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.