ETV Bharat / international

برطانیہ کے کریم خان بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وکیل منتخب - روم آئین سازی میں شامل 123 ممالک

روم آئین سازی میں شامل 123 ممالک نے برطانیہ کے وکیل کریم خان کو خفیہ رائے شماری کے ذریعہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کا وکیل (پراسیکیوٹر) بنایا۔

Karim Khan
Karim Khan
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 1:49 PM IST

دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے برطانیہ کے وکیل کریم خان کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کا وکیل (پراسیکیوٹر) منتخب کیا۔

دنیا بھر میں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی جیسے جرائم کے خلاف انصاف دلانے کا کام کرنے والے آئی سی سی کا وکیل بننا بین الاقوامی قانون کے تحت مشکل کام ہے۔

'روم آئین' میں شامل 123 ممالک نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے خان کا انتخاب کیا۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت روم کے قانون کے تحت قائم کی گئی تھی۔ خان اب فاتو بینسودا کی جگہ لیں گے۔ بینسودا کی نو سالہ میعاد جون میں ختم ہورہی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری قانون اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے ماہر خان کو اکثریت کے مقابلے میں 72 ووٹ زیادہ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف آئرلینڈ کے فرجیل گینور نے 42 ووٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ اسپین کی کارلوس کاسٹریسانا فرنینڈیز نے پانچ اور اٹلی کے فرانسسکو لو ووئی کو تین ووٹ ملے۔ ایک ممبر نے ووٹ نہیں دیا۔

ہیومن رائٹس واچ میں بین الاقوامی انصاف کے ڈائریکٹر رچرڈ ڈکر نے کہا کہ "کریم خان کا بطور وکیل انتخاب اس وقت ہوا ہے جب بہت سے چیلنجوں اور دباؤ کی وجہ سے آئی سی سی کو پہلے سے کہیں زیادہ کسی قابل وکیل کی ضرورت ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.