ETV Bharat / international

یو اے ای اور برطانیہ کے درمیان بڑے پیمانے پر تجارت کی امید - متحدہ عرب امارات (یواے ای)

انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ریاست کے مابین طے شدہ معاہدۂ ابراہیم کے تاریخی اثرات کو نوٹ کیا اور خطے میں جاری تنازعات کے پرامن حل تلاش کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

Joint Communique for the Meeting between HH Sheikh Mohamed Bin Zayed Al Nahyan and PM Boris Johnson
تصویر بہ شکریہ: @BorisJohnson
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 12:09 PM IST

متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے لندن میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے یوکے۔ متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ ثقافتی و تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے لیے مشترکہ گفتگو کی۔

  • دیرینہ دوستی اور مشترکہ تاریخ:

برطانیہ کے وزارت خارجہ کے مطابق 'دونوں ممالک مابین دیرینہ دوستی اور مشترکہ تاریخ پر تبادلہ خیال کیا'۔

Joint Communique for the Meeting between HH Sheikh Mohamed Bin Zayed Al Nahyan and PM Boris Johnson
تصویر بہ شکریہ: @BorisJohnson

رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق، ترقی، آب و ہوا کی تبدیلی اور دونوں معیشتوں کو تقویت دینے پر مزید تعاون پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ ترجیحی شعبوں جیسے سائنس، نظام صحت، مستقبل کی ٹکنالوجیز، قابل تجدید توانائی، خلا، بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، سیاحت، فوڈ سیکیورٹیو اور پیشہ ورانہ خدمات کے ضمن میں بھی پرجوش انداز میں گفتگو ہوئی۔

  • وبائی مرض کے خلاف جنگ میں تعاون:

دونوں رہنماؤں نے کووڈ 19 وبائی مرض کے خلاف جنگ میں تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے کثیرالجہتی اداروں اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • تعلیم اور تربیت:

متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 'مجھے ممتاز برٹش رائل کالج سینڈورسٹ کے فارغ التحصیل طلبا کے درمیان وقت گزار کر خوشی ہوئی'۔

تصویر بہ شکریہ: @MohamedBinZayed

'میں امارات سے آ کر یہاں پڑھنے اور فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تعلیم اور تربیت کے عمل کو ایک ایسے انداز میں جاری رکھنے میں تمام کامیابی کی خواہش کرتا ہوں جس سے ہمارے برادریوں اور ممالک کی خدمت ہوسکے'۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ریاست کے مابین طے شدہ معاہدۂ ابراہیم کے تاریخی اثرات کو نوٹ کیا اور خطے میں جاری تنازعات کے پرامن حل تلاش کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

Joint Communique for the Meeting between HH Sheikh Mohamed Bin Zayed Al Nahyan and PM Boris Johnson
تصویر بہ شکریہ: @MohamedBinZayed

اس میٹنگ میں مشترکہ اقدار کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جس میں بشمول رواداری، پرامن بقائے باہمی اور تمام ثقافتوں اور مذاہب کا احترام شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی تقریبات ایکسپو 2020 دبئی اور مستقبل کے لئے یو کے - متحدہ عرب امارات کی شراکت داری کو جاری رکھنے کے لئے اگلے سال دوبارہ ملاقات کا بھی اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.