ETV Bharat / international

آسٹریلیا میں کورونا ٹریسنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی نہیں - ایپ

اس سے قبل طبی اہلکاروں نے کہا تھا کہ اس ایپ کے موثر ہونے کے لیے کم از کم 40 فیصد آسٹریلیائی آبادی کو اس پر سائن اپ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

dfs
dfs
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 5:05 PM IST

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شناکت کے لیے استعمال میں لایا جارہا ٹریسنگ اسمارٹ فون ایپلیکیشن لازمی نہیں ہوگا۔

مسٹر ماریسن نے کہا کہ یہ ایپ طبی اہلکاروں کو کمیونٹی میں ایسے لوگوں کا پتہ لگانے میں مدد کرے گا جو وائرس کے رابطے میں آئے ہیں اور انہیں رضاکارانہ بنیاد پر الگ کیا جائےگا۔

انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'جس ایپ پر ہم اپنے طبی اہلکاروں کی مدد کرنے کےلئے کام کررہے ہیں وہ ایسے لوگوں کا پتہ لگانے میں مدد کرے گا جو کورونا وائرس کے رابطے میں ہیں۔یہ ایپ ڈاون لوڈ کرنا لازمی نہیں ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اپنے طبی اہلکاروں کی مدد کرنے ،اپنے سماج کی حفاظت اور اپنی معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے آسٹریلیائی لوگوں سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تعاون اور حمایت کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

اس سے قبل طبی اہلکاروں نے کہا تھا کہ اس ایپ کے موثر ہونے کے لیے کم از کم 40فیصد آسٹریلیائی آبادی کو اس پر سائن اپ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

محکمہ صحت کے مطابق ہفتے تک آسٹریلیا میں 6553 کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 67لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 3819 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.