اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 802 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے یہاں 165 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گزشتہ دو ماہ میں اٹلی میں ایک دن میں سب سے کم کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 19 ہزار 70 مریض اس وبا سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے قہر کے سبب گزشتہ 10 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ تاہم یہاں اب تک کورونا کے مجموعی 1 لاکھ 5 ہزار 186 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔