خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندیوں کا سامنا کرنے والوں کا تعلق روس، جنوبی افریقہ، سوڈان اور لاطینی امریکہ سے ہے، یوروپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ نے اپنے یہ نئے قوانین متعارف کرائے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ پابندیوں کا سامنے کرنے والے افراد عالمی سطح پر بڑے کرپشن کیسز میں ملوث ہیں۔ کرپشن سے غریب ملکوں کی دولت ختم ہوجاتی ہے، لوگ غربت میں پھنس جاتے ہیں۔
برطانیہ کی انسانی حقوق سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں 78 افراد اور اداروں کے نام شامل ہیں، ان کا تعلق روس، سعودی عرب، وینزویلا، پاکستان، میانمار، شمالی کوریا، بیلاروس اور گامبیا سے ہے۔