سماعت کے دوران ملزم برینٹن ٹرنٹ خاموشی کے ساتھ پبلک گیلری میں میڈیا کی جانب دیکھتا رہا۔ بغیر کسی درخواست کے اسے 5 اپریل تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
وکیل رچرڈسن پیٹرس نے سماعت کے دوران واضح کیاکہ کوئی ضمانتی عرضی داخل نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے 49 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔
اس حملے نے نیوزی لینڈ سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا۔