ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تازہ ترین تفصیلات

عالمی وبا کورونا وائرس اب رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس سے دنیا کے 187 ممالک اور خطوں میں اب تک 2،70،720 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 39،17،532 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا سے دنیا بھر میں 39.17 لاکھ افراد ماثر

author img

By

Published : May 8, 2020, 2:31 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں دنیا میں سب سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ یعنی تقریباً 13 لاکھ انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

امریکہ میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے 76،928 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جو دنیا کا سپر پاور ملک سمجھا جاتا ہے۔

اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد تین ممالک میں دو لاکھ سے اوپر اور چھ ممالک میں ایک لاکھ سے زیادہ تک جا پہنچی ہے جبکہ ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں یہ تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا سے دنیا بھر میں 39.17 لاکھ افراد ماثر
کورونا سے دنیا بھر میں 39.17 لاکھ افراد ماثر

یورپ میں شدید متاثرہ ملک اٹلی میں اس وبا نے اب تک 29958 افراد کو ہلاک کیا ہے اور اب تک 2،15،858 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کوویڈ ۔19 انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد اسپین دوسرے نمبر پر ہے۔ اب تک 2،56،855 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے 26070 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں کورونا وائرس کے انفیکشن اور اموات کے معاملے میں صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،74،791 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 25987 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں ، 1،69،430 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 7392 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 206715 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے 30615 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا انفیکشن کی تعداد 1،33،721 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 3،641 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

خلیجی ملک ایران میں کررونا وائرس نے 103135 افراد کو بری طرح متاثر کیا ہے ، جبکہ اس کی وجہ سے 6486 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دوسرے ممالک کی طرح روس میں بھی کووڈ۔19 وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اب تک 1،77،160 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 1625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا سے بیلجیئم میں 8415 ، برازیل میں 8536 ، نیدرلینڈز میں 5288 ، کینیڈا میں 4280 ، سویڈن میں 3040 ، میکسیکو میں 2961 ، سوئٹزرلینڈ میں 1808 ، آئرلینڈ میں 1375 اور پرتگال میں 1105 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ ہزار سے زیادہ کورونا انفیکشن کے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 24073 کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور اس کی وجہ سے 564 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.