جرمنی میں کورونا وائر س کے باعث عائد پابندیوں کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہے 130 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ترجمان نے کہا کہ 'پلاٹز ڈیر ریپبلک میں ہوئے مظاہرے میں 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ لکسمبرگ سے تین اور الیگزینڈر پلاٹز سے 86 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔'
پولیس کے مطابق 'مجموعی طور پر 1700 لوگوں نے اس احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ ان لوگوں کی گرفتاری سماجی فاصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔'
اس سے پہلے ہفتہ کو ترجمان نے بتایا تھا کہ 'برلن میں 30 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔'
جرمنی میں فی الحال 50 لوگوں کے اكٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا کے اب تک 171000 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7500 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔