ETV Bharat / international

فرانس: شدت پسندی کے شک میں 76 مساجد کی تحقیقات - دہشت گردی کے شک میں 76 مساجد کی تحقیقات

فرانسیسی حکومت 'علیحدگی پسندی کے خلاف غیر معمولی کارروائی' کے تحت ملک میں ایسی 76 مساجد کی تحقیقات کرے گی جن پر شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

France to inspect 76 mosques in coming days
فرانس: دہشت گردی کے شک میں 76 مساجد کی تحقیقات
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 7:18 PM IST

فرانس کے وزیر داخلہ نے بدھ کوٹویٹ کرکے کہا،’’میری ہدایات کے بعد سرکای ایجنسیاں علیحدگی پسندی کے خلاف بڑے پیمانے پر اور غیر معمولی کارروائی کا آغازکریں گی۔‘‘اسی کڑی میں آنے والے دنوں میں ملک کی مختلف 76 مساجد کی علیحدگی پسندی کے ساتھ جڑے ہونے کے شک پر تحقیقات کی جائے گی جو بھی مسجد اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے گی اسے بند کردیا جائے گا۔

وہیں لی فگارو اخبار کے مطابق جمعرات کو مساجد کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور 76 مساجد میں سے 16 وسطی اِل دی فرانس علاقے میں جبکہ دیگر دوسے علاقوں میں واقع ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس میں کچھ عرصے سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور رواں سال اکتوبر میں بھی ملک میں بہت سارے دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جس میں ایک استاد کی ایک شدت پسند نوجوان کے ذیعہ گلا ریت کر قتل کردیاگیاتھا۔ اس کے بعد ملک کے نیس شہر میں ایک چرچ پر بھی حملہ ہواتھا جہاں تیونس کے ایک شہری نے تین افراد کوچاقو ماردیا تھا۔

دہشت گردانہ حملوں میں اضافے کے پیش نظر ملک کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسلامی شدت پسندی پرلگام لگانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی بات کہی ہے جس میں ملک میں سیکیورٹی میں اضافہ اور سخت گیروں کی سرگرمیوں پر نظررکھنے جیسے اقدام شال ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.