فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس انفیکشن New Cases of Corona in France کے چار لاکھ 64 ہزار 769 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔ جس نے ایک دن قبل کے تین لاکھ 68 ہزار 149 نئے کووڈ کیسز کا روزانہ ریکارڈ بھی توڑ دیا، ملک کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔
ہیلتھ ایجنسی نے منگل کو کہا کہ 3881 کورونا مریضوں کا آئی سی یو میں علاج کیا جا رہا ہے جو کہ فرانسیسی طبی نظام کی حالیہ صلاحیت کا 70 فیصد سے زیادہ ہے۔
فرانس کے وزیراعظم جین کیسٹیکس نے وبا کی مار سے دوچار کمپنیوں کو سرکاری مدد فراہم کرنے والے دو نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے قدم سے 250 سے کم ملازمین والی ان چھوٹی کمپنیوں کو مدد ملے گی جنہوں نے دسمبر 2021 اور جنوری 2022 کے درمیان اپنے کاروبار کا 30 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔ جس میں ان کے سماجی تعاون کو 20 فیصد کور کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں کورونا وبا کی پانچویں لہر جیسی صورتحال: ویرین
دوسرا قدم ان کمپنیوں کے لیے ہے جنہیں اپنے کل ٹرن اوور کا 65 فیصد سے زیادہ نقصان ہوا اور ملازمین کو پارٹ ٹائم کام کرنے کے لیے کہا ہے۔
ایسی کمپنیوں کو پارٹ ٹائم ملازمین رکھنے کے لیے دینے والی ادائیگی میں راحت ملے گی اور انہیں ان کے سماجی تعاون کی ادائیگی کے 20 فیصد کے برابر مدد ملے گی۔
یو این آئی