ETV Bharat / international

Plane Crash in Australia: آسٹریلیا کے شہر برسبین کے قریب طیارہ گرنے سے چار افراد ہلاک - Australia latest news

آسٹریلیا کے شہر برسبین کے قریب اتوار کو ایک طیارہ کے سمندر میں گرنے Plane Crash in Australia سے دو بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

Four people killed in a plane crash in Australia
آسٹریلیا کے شہر برسبین کے قریب طیارہ گرنے سے چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 19, 2021, 9:15 PM IST

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین کے قریب اتوار کو ایک طیارہ کے سمندر میں گرنے Plane Crash in Australia سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ کوئنز لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بالغ اور دو بچے شامل ہیں۔

مقامی پولیس انسپکٹر کریگ وائٹ نے بتایا کہ چار سیٹوں والا چھوٹا طیارہ مینگرووز کے قریب ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے برسبین کے شمال میں واقع ریڈکلف ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔

کوئنز لینڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کوئنز لینڈ پولیس کے افسران اور ریاست کی فارنسک کریش یونٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور غوطہ خوروں کو تباہ شدہ طیارے سے لاشیں نکالنے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے میں سوار مسافروں کے بارے میں مزید کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Anti-lockdown Protest: سڈنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ

حادثہ کے فوری بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کوئنز لینڈ کی پولیس کمشنر کیٹرینہ کیرول نے کہا کہ طیارہ ساحلی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاننے کے لیے ہم نے پولیس اور علاقے کا سفر کرنے والے غوطہ خوروں سے ملاقات کی ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات کی جا سکیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.