ہسپانوی شہر ویلینسیا کے ایک رٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگنے (A fire broke out in a retirement home in the Spanish city of Valencia) سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ملک کے ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ نے یہ اطلاع دی۔
مقامی فائر فائٹرز نے ٹویٹ کیا کہ آگ منگل کو دیر رات لگی اور بدھ کی صبح تک بھڑکتی رہی۔ اس رٹائرمنٹ ہوم میں پھنسے 70 لوگوں کو نکالنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین میں تشدد، اب تک 80 سے زائد افراد گرفتار
مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ آکسیجن یونٹ میں شارٹ سرکٹ (Short circuit in the oxygen unit) بتایا جا رہا ہے۔
یواین آئی