ETV Bharat / international

مودی اور فرانسیسی صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات متوقع - قابل غور ہے کہ بھارت اور فرانس 1998 سے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع اور کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سمندری سیکورٹی، خلا، سائبر، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور غیر فوجی جوہری توانائی کے شعبے میں مضبوط تعاون ہے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر امینوئل میکخواں کے درمیان جمعرات کو ایک اہم دو طرفہ میٹنگ ہوگی۔

مودی اور فرانسیسی صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات متوقع
author img

By

Published : Aug 22, 2019, 10:06 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:46 PM IST

بھارت میں فرانس کے سفیر الیگزینڈر جيگلر نے ٹویٹ کیا ’’صدر امینوئل میکخواں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس کو لے کر ’چیٹے دی چینٹلی‘ مکمل طور پر تیار ہے، جوکہ پیرس سے تقریبا 60 کلو میٹر دور ہے۔ یہ فرانس کے ثقافتی ورثے میں سے ایک ہے‘‘۔

صدر امینوئل میکخواں کی دعوت پر مسٹر مودی بيارٹز شہر میں منعقد ہونے والے جی -7 سمٹ کے اجلاس میں پارٹنر کے طور پر شامل ہوں گے۔

اس سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم کے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، سمندری تعاون اور ڈیجیٹل تبدیلی جیسے ایشوز پر بات چیت کی امید ہے۔

جی -7 سمٹ سے الگ مسٹر مودی دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

مسٹر مودی جمعرات اور جمعہ کو فرانس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وہ فرانس کے صدر امینوئل میکخواں اور وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم پیرس میں ہندوستانی برادری سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ’نڈ ڈی ایگل‘ میں ایئر انڈیا کے طیارہ کے حادثے میں ہلاک بھارتیوں کی یاد میں ایک یادگار کا بھی افتتاح کریں گے۔

قابل غور ہے کہ بھارت اور فرانس 1998 سے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع اور کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سمندری سیکورٹی، خلا، سائبر، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور غیر فوجی جوہری توانائی کے شعبے میں مضبوط تعاون ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ مسٹر مودی کے فرانس کے دو دورے اور جی -7 سمٹ کی دعوت بھارت اور فرانس کے درمیان مضبوط اور قریبی شراکت اور اعلی سطحی سیاسی رابطوں کی روایت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہے۔

Intro: نگر نگر کے ملازموں نے عورتوں کو پیٹا دو معطل _Body: مدھیہ پردیس کے صنعتی شہر اندور
نگم کے ملازموں نے عورتوں کو یٹایوں ت Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 8:46 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.