اٹلی کی وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا کہ آٹھ یورپی ممالک کے مابین یہ معاہدہ ان ممالک کے وزراہ صحت کے مابین ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی میٹنگ کے دوران طے پایا ہے ۔ وزارت نے کہا ’’ہم ویکسین کے محفوظ ، موثر اور شفاف استعمال کے لئے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت کی تصدیق کرتے ہیں ۔ میٹنگ کے دوران ہم نے ٹیکہ کاری مہم کے کچھ اہم پہلوؤں کی وضاحت کی ہے جو اراکین ممالک اور بالخصوص سرحد سے متصل ممالک کی جانب سے تال میل کیا جانا چاہئے ‘‘ ۔
وزارت کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں حصہ لینے والے افراد نے کورونا ٹیکہ کاری مہم کے آغاز کے تال میل کو فروغ دینے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس کے استمال کے سلسلے میں تجربے اور پیشرفت سے متعلق معلومات کے تبادلے پر بھی رضا مند ی ظاہر کی ہے ۔
اسپوتنک/ یو این آئی
آٹھ یورپی ممالک کورونا ٹیکہ کاری کے آغاز کی تاریخ پر رضامند: اٹلی - بین الاقوامی خبریں
اٹلی کی وزارت صحت نے کہا کہ یورپ کے آٹھ ممالک بیلجیئم ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، لکسمبرگ ، نیدرلینڈز ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ نے کورونا ٹیکہ کاری پروگرام کے آغاز کی تاریخ پر رضامند ظاہر کی ہے۔