ETV Bharat / international

قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے برطانیہ میں وٹامن ڈی کی تقسیم کا فیصلہ - immunity

برطانیہ میں کورونا وائرس کا پھیلاو اب بھی جاری ہے۔ ایسے میں برطانوی حکومت کورونا وائرس سے لڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے برطانیہ میں وٹامن ڈی کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 6:54 PM IST

جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ 19 کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے۔ یوروپ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

خطے کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک برطانیہ، اٹلی اور فرانس ہیں، برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کیئر ہومز میں گھروں میں موجود 27 لاکھ افراد کو کورونا سے بچانے اور ان کی قوت مدافعت میں اضافے کے لیے فری وٹامن ڈی کے کیپسول دیے جائیں۔

لندن میں لاک ڈاؤن کیخلاف بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا،اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

فرانس،جرمنی اور بیلجیئم میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی۔امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 72ہزار ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد بھی 1کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

لاس اینجلس میں کیسز بڑھنے کے بعد اجتماعات پر پابندی لگادی گئی اورلوگوں کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر کے تمام کھیل کے میدان بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.