ETV Bharat / international

UN on Omicron Varient: وائرس سرحدیں نہیں دیکھتا: اقوام متحدہ - un on closing border of south africa

انٹونیو گوٹریس نے جنوبی افریقہ اور ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی مذمت کی۔

وائرس سرحدیں نہیں دیکھتا
UN Secretary General Antonio Guterres
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 11:32 AM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس UN Secretary General Antonio Guterres نے جنوبی افریقہ اور اس کے ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ اومیکرون Omicron Varient کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کے بجائے مسافروں کی کورونا ٹسٹنگ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Omicron Varient: نیدرلینڈ، برطانیہ کے چار مسافر متاثر، نمونے 'جینوم سیکونسنگ' کے لیے بھیجے گئے

واضح رہے کہ کورونا کی نئی مہلک قسم اومیکرون امریکہ بھی پہنچ گئی ہے جہاں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہو گئیں۔ ڈاؤجونز میں 460 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایس اینڈ پی 500 کے شیئرز ایک اعشاریہ دو فیصد، نصدق کمپوزٹ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ فیصد گر گئی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.