انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو تنظیم امریکی فنڈنگ روکے جانے کے بعد اس کے کاموں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے، ہم اہنے اتحادی ممالک کے ساتھ ملک کر اس کی بھرپائی کی کوشش کریں گے'۔
ان کا کہنا تھا کہ ' ڈبلیو ایچ او نہ صرف کورونا جیسی وبا بلکہ ٹی بی سے لے کر کینسر تک، تمام طرح کی بیماریوں کو لے کر دنیا بھر کے ممالک میں کام کرتا ہے'۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی امریکی فنڈنگ میں تخفیف کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد ٹرمپ نے گزشتہ روز منگل کو امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر نے اقوام متحدہ کے صحت کے اس ادارے پر کورونا وائرس کے خطرے کو ٹھیک طرح سے ہینڈل نہیں کرنے کے علاوہ چین کی طرفداری کا الزام عائد کیا ہے۔