ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4.5 لاکھ سے تجاوز - corona pandemic in india

دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 83.92 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 1:53 PM IST

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 83،92،582 افراد کو متاثر کر چکا ہے اور اس سے 4،50،452 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

عالمی وبأ کے معاملے میں بھارت دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔

امریکہ میں کووڈ-19 سے اب تک 22،33،957 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،19،941 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل میں اب تک 9،60،309 افراد اس کا شکار ہوئے ہیں اور 46،665 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

روس میں بھی کورونا وائرس یا عالمی وبا پھیلتی ہی جارہی ہے اور اب تک 5،53،301 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس کے انفیکشن کی وجہ سے 7478 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 2،99،251 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42،153 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اسپین میں اب تک 2،91،763 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27136 افراد کی موت چکی ہے۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ اب تک 2،37،828 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،448 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.