ETV Bharat / international

برطانیہ میں جلد ہی کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز - ویکسین اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگی

برطانیہ نے بدھ کو فائزر۔ بائیونٹیک کی کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی عارضی منظوری دے دی ہے اور اسی کے ساتھ ہی وہ اس طرح کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔یہ ویکسین اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگی۔

Corona vaccination campaign begins next week In Britain
برطانیہ: آئندہ ہفتے سے کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 9:27 PM IST

صحت اور سماجی دیکھ بھال کے محکمہ نے بتایا کہ حکومت نے فائزر۔ بایونٹیک کی کووِڈ۔19 ویکسین کو منظوری دے دی ہے، مزید ادویات اور صحت کی مصنوعات کی آزاد ریگولیٹری ایجنسی کی سفارش کو بھی قبول کرلیا ہے۔ یہ ویکسین اگلے ہفتے سے ملک میں مہیا کروائی جائے گی'۔

بیان کے مطابق ٹیکہ کاری کے لیے تشکیل شدہ جوائنٹ کمیٹی جلد ہی اس سلسلے میں اپنی آخری ایڈوئزری جاری کرے گی کہ کس گروپ کی پہلے ٹیکہ کاری کی جائے۔

وزیر مملکت برائے صحت میٹ ہینکاک نے حکومت کی جانب سے فائزر۔ بایونٹیک کے استعمال کو منظوری دینے کے بعد بتایا کہ برطانوی حکومت اگلے ہفتے ٹیکہ کاری مہم شروع کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

آئندہ ہفتے برطانیہ میں کووڈ 19 ویکسین ہوگی دستیاب

ہینکاک نے ٹویٹر پر لکھا،’ اگلے ہفتے کی شروعات میں این ایچ ایس (قومی صحت خدمات) ٹیکہ کاری شروع کرنے کے لیے تیار ہے'۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے ملک میں ویکسین کے آٹھ لاکھ ڈوز پہنچ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.