ETV Bharat / international

'کورونا وبا پائیدار ترقی کے مقاصد کے لئے بھاری جھٹکا' - World Health Organization

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے ایک ارب لوگ اس سال اپنے بجٹ کا کم از کم 10 فیصد حصہ صحت پر خرچ کریں گے۔

Corona epidemic
Corona epidemic
author img

By

Published : May 14, 2020, 2:43 PM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار رپورٹ 2020 میں خبردار کیا ہے کہ سال 2030 تک مسلسل ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جس میں پیش رفت اب تک ہوئی ہے اسے کورونا وبا کافی چوٹ پہنچا سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ادھانوم گیبریسیس نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ صحت کے شعبے میں کافی ترقی کی جا چکی ہے لیکن جو ترقی ہونی چاہئے تھی وہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے اب اسے اور نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھی بات یہ ہے کہ دنیا میں لوگ اب لمبی عمر اور صحت مند زندگی جی رہے ہیں لیکن یہ افسوسناک بات بھی ہے کہ پائیدار ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کی رفتار کافی سست ہے۔ ابھی کورونا وبا کی وجہ سے یہ رفتار اور کم ہو جائے گی۔

اس رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا کے ایک ارب لوگ اس سال اپنے بجٹ کا کم از کم 10 فیصد حصہ صحت پر خرچ کریں گے اور اس سے سب سے زیاد کم آمدنی والے ممالک متاثرہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت گزشتہ 100 سالوں کے درمیان سب سے زیادہ سنگین وبا سے لڑ رہا ہے اور اس وجہ سے پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنا کافی مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بنیادی صحت ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے اور جو بھی سب سے کمزور ملک ہے ان کی مدد کرنی چاہئے تاکہ تفاوت کو ختم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.