ETV Bharat / international

دنیا بھر میں ایک دن میں 2.32 لاکھ افراد کورونا سے متاثر

ایک ہی دن میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 32 ہزار 291 مریضوں کی شناخت ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر چھ کروڑ 21 لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے سات لاکھ 70 ہزار 288 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

دنیا میں ایک دن میں 2.32 لاکھ افراد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 2:45 PM IST

کووڈ۔19 سے متاثرہ ممالک میں امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت اس معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں دو کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 189 افراد کو اپنی زد میں لیا ہے اور اس سے سات لاکھ 74 ہزار 288 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک 54.03 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اورکورونا کی وجہ سے ایک لاکھ 70 ہزار 52 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

برازیل میں اب تک 33.40 لاکھ افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ سات ہزار 852 افراد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وہیں بھارت کی بات کریں تو پیر کی صبح مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 525 انفیکشن کے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ47 ہزار 663 ہوگئی ہے۔

اسی دوران 941 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 50 ہزار 921 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحت مند افراد کی کل تعداد بڑھ کر 19 لاک 19 ہزار 842 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 6 لاکھ 76 ہزار 900 فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.