ETV Bharat / international

لگارڈ کا آئی ایم ایف کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ

یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کی نامزد صدر کرسٹن لگارڈ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ:آئی ایم ایف)کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لگارڈ کا آئی ایم ایف کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 11:00 PM IST

آئی ایم ایف کے کارگزار بورڈ نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے جو 12 ستمبر سے نافذالعمل ہوگا۔

محترمہ لگارڈ کو 02 جولائی کو ای سی بی کا صدر نامزد کیا گیا تھا۔

لگارڈ کا آئی ایم ایف کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ
لگارڈ کا آئی ایم ایف کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ
انہوں نے علی الفور آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں چھوڑ دی تھیں۔ آج انہوں نے آئی ایم ایف سے استعفیٰ دے دیا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے بتایا کہ نئے مینیجنگ ڈائریکٹر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں بورڈ نے محترمہ لگارڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارے پر ان کی چھاپ ہمیشہ رہے گی۔

آئی ایم ایف نے 02جولائی کو ہی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لِپٹن کو کارگزار مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا تھا جو نیا سربراہ منتخب ہونے تک اس عہدے پر رہیں گے۔

فرانس کی معروف لیبروکیل اور سیاسی رہنما رہنے والیں لگارڈ جولائی 2011 میں آئی ایم ایف کا سربراہ منتخب ہوئی تھیں۔

سنہ 2016 میں وہ پانچ برس کی مدت کار کے لیے دوبارہ منتخب کی گئیں۔

قابل ذکر ہے کہ وہ فرانس کی حکومت میں اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھال چکی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.