سوئٹزرلینڈ میں مسلح افواج کے سربراہ تھامس سوسلی کو کورونا سے متاثر پائے گئے، جس کے بعد وہ قرنطین ہو گئے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ اس بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے 'تھامس سوسلی کورونا مثبت شخص کے ساتھ رابطے میں آنے کی وجہ سے جانچ کی گئی جس سے وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔
تھامس میں اس وائرس کے اثرات نظر نہیں آرہے ہیں تاہم وہ گھر سے کام کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا معاملے میں لاپروائی نہ برتیں: عالمی ادارہ صحت
واضح رہے کہ تھامس سوسلی کو یکم جنوری 2020 کو سوئٹزرلینڈ کے آرمی کے سربراہ بنائے گئے تھے۔