ETV Bharat / international

برطانیہ کے لیورپول ہسپتال کے باہر کار بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک - लीवरपुल अस्पताल के बाहर कार बम धमाका

پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'جہاں تک ہم سمجھتے ہیں، جس کار میں دھماکہ ہوا وہ ٹیکسی تھی جسے دھماکے سے قبل ہسپتال لایا گیا تھا۔'

برطانیہ کے لیورپول ہسپتال کے باہر کار بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 11:15 AM IST

برطانیہ کے لیورپول میں ایک اسپتال کے نزدیک ہوئے کار دھماکہ میں ایک شخص کی موت اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ مرسی سائڈ کاؤنٹی کی پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ہونے سے کچھ وقت پہلے لیورپول کے سٹی سنٹر میں خواتین ہسپتال میں ٹیکسی آئی تھی۔

پولیس نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ 'بدقسمتی سے ہم ایک شخص کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہیں اور دوسرے کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ محاصرہ کیا گیا ہے اور کچھ سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی کاؤنٹر ٹیررازم پولیس دھماکے کی تحقیقات کررہی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.