کیملا کابیلو نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے کیگنسٹن پیلس سے ایک سامان چوری کی جب وہ وہاں دورہ کے لئے گئی تھیں۔
انٹرویو کے دوران ، انہوں نے پروگرام کے میزبان گریگ جیمز سے کہا کہ انہیں 'ٹرپل ڈوگی ڈیئر' دیا گیا اور کہا گیا کہ انہیں رایل پیلیس سے ایک ایسی چیز چرانی ہے جو کہ یادگار ہو۔ انہوں نے وہاں سے ایک "پینسل" چوری کی۔
میزبان جیمز نے بتایا کہ انہوں نے کیملا سے کہا کہ، ہم ولیئم اور کیٹ سے ملنے والے ہیں، کچھ چوری کرو۔پھر میں نے کہا وہ پینسل چوری کرلو۔
جس کے بعد کیملا نے ولیم اور کیٹ سے اس چوری کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ رات بھر سو نہیں پائیں۔ مجھے اسکا انکشاف کرنا تھا۔
رائلٹی کیٹ اور ولیم نے ٹوئٹ کے جواب میں دو آنکھوں والا اموجی بناکر ردعمل کا اظہار کیا کہ وہ اس واقعہ سے واقف تھے۔
اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیملا نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ مجھے کیگنسٹن پیلس میں ڈیوک اور ڈچس سے ملنے اور انکے ساتھ اس سال کے ٹین ہیرو فائنلسٹ کا جشن منانے کے لئے مدعو کیا گیا۔