ETV Bharat / international

بیلجیم کا یکم اپریل سے سیاحوں پر عائد سفری پابندی ہٹانے کا منصوبہ - اس وقت کورونا وائرس کے دو ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں

بیلجیم کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے خطرات کے سبب رواں برس کے اوائل میں سیاحوں اور بیرون ملک سفر پر عائد پابندی سمیت دیگر پابندیوں کو یکم اپریل سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

belgium plans to lift travel ban on tourists from first april
بیلجیم کا یکم اپریل سے سیاحوں پر عائد سفری پابندی ہٹانے کا منصوبہ
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 12:21 PM IST

یورپی ملک بیلجیم یکم اپریل سے سیاحوں پر عائد سفری پابندی ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیم کے حکام جلد ہی ایک تجویز تیار کر کے اسے یورپی کمیشن کو بھیجیں گے جس میں وہ واضح کریں گے کہ پابندیاں عارضی طور پر ہیں اور اس میں صرف متبادل سفر کا ذکر کیا گیا ہے۔

بیلجیم کے وفاقی حکام نے تجویز دی ہے کہ سفری پابندی کے بجائے متاثرہ علاقے میں قرنطینہ اور کورونا جانچ کے سخت ضابطوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'برطانیہ لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں تبدیلی نہیں کرے گا'

اس سے قبل یورپی کمیشن نے کووڈ-19 کی وجہ سے جرمنی اور بیلجیم سمیت متعدد ممالک کی طرف سے یورپی یونین کے ممالک کے درمیان سرحد عبور کرنے پر عائد پابندیوں کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

واضح رہے کہ بیلجیم میں اس وقت کورونا وائرس کے دو ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک اس وبا سے 22،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.