ETV Bharat / international

Russia-Ukraine War: بیلاروس نے یوکرین سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا - روس۔یوکرین کے درمیان جنگ جاری

بیلا روس کےصدر نےملکی سلامتی کونسل کو بتایا کہ "یہ اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی ہیں، جو بیلاروس کے خلاف کسی بھی اشتعال انگیزی اور کسی بھی فوجی کارروائی کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"Belarus Moving More Troops to Ukraine Border

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 12:54 PM IST

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بدھ کو کہا کہ بیلاروس یوکرین کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرے گا۔
Belarus May be About to Send its Troops into Ukraine
انہوں نے کہا کہ یوکرین سرحد پر پانچ ٹیکٹیکل بٹالین گروپ اگلے دو دنوں میں دس ہو جائیں گے۔

انہوں نے ملکی سلامتی کونسل کو بتایا کہ "یہ اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی ہیں، جو بیلاروس کے خلاف کسی بھی اشتعال انگیزی اور کسی بھی فوجی کارروائی کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"

صدر لوکاشینکو نے اس اقدام کو ایک حفاظتی اقدام قرار دیا جو ملک میں (یوکرین کے) بنیاد پرستوں اور ہتھیاروں کے داخلے کو روکے گا۔
مزید پڑھیں:Russia Invasion of Ukraine: بیلاروس فوج یوکرین کے چیرنیہیو میں داخل

قابل ذکر ہے کہ مغرب نے بیلاروس پر یوکرین کے خلاف جنگ میں ماسکو کی حمایت کرنے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.