ماسکو کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ بیان کے مطابق ماسکو میں کورونا انفیکشن کے 745 نئے کیسز درج کئے گئے۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اس انفیکشن کے نئے کیسز میں 31 فیصد کمی آئی ہے۔
اس سے ایک روز قبل ماسکو میں کووڈ-19 کی وجہ سے 35 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ماسکو میں اب تک اس انفیکشن کے 2،21،598 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 1،50،397 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر روس تیسرا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز چل رہے ہیں، جبکہ امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ وہیں برازیل دوسرے نمبر پر اور بھارت چوتھے نمبر پر چل رہا ہے۔