ETV Bharat / international

امریکہ کا ترکی کو انتباہ - امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو

امریکہ نے ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ قبرص کے نزدیک ڈرلنگ کی کوئی سرگرمی انجام دیتا ہے تو یہ 'غیرقانونی اور ناقابل قبول' ہوگا۔

امریکہ نے ترکی کو انتباہ
author img

By

Published : Oct 6, 2019, 10:19 AM IST

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گزشتہ روز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں کہا ہے کہ' ہم نے واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی بحری خطہ میں اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے چند اصولوں کی پاسداری ضروری ہے'۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ 'ہم نے ترکوں کو بتادیا ہے کہ ان کی ڈرلنگ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔ہم سفارتی اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ قانونی سرگرمی کو یقینی بنایاجاسکے'۔

پومپیو نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک یورپ کو یرغمال نہیں بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ قبرص اور ترکی کے درمیان سمندر میں ڈرلنگ کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے۔ انقرہ کی جانب سے ڈرلنگ کے لیے ایک جہاز ایسے علاقے میں بھیجا گیا جس کا نکوسیا نے اطالوی اور فرانسیسی کمپنیز کو اس کا ٹھیکا دے رکھا ہے تب سے اس کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خطے میں قبرص اور ترکی کے درمیان آف شور ڈرلنگ کے حقوق پر تنازع چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی اور یونان شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے رکن ملک ہیں لیکن ان کے درمیان قبرص پر گزشتہ کئی دہائیوں سے تنازع جاری ہے۔ قبرص سنہ 1974ء میں نسلی بنیاد پر دو حصوں( ترک اور یونانی قبرص) میں تقسیم ہوگیا تھا اور ترک قبرص ترکی کے زیر انتظام ہے۔

ترکی کا کہناہے کہ قبرص کے جن علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش کی جارہی ہے ان میں بعض علاقے ترکی کی ہی ملکیت ہیں یا ان زونز میں واقع ہیں جہاں ترک قبرص کے مساوی حقوق ہیں۔

ترکی کا زیر آب کھدائی کرنے والا جہاز یافوزاس وقت قبرص کے ساحل سے چند کلو میٹر کی دوری پر کھڑا ہے۔ حالانکہ ترکی کے وزیر توانائی فتح دونمیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرلنگ جلد سے جلد شروع کردی جائے گی۔

Intro:Body:

article id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.