فیس بک پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ ملک کے وزیر دفاع الٹا زیکا نے بتایا کہ ' البانیہ کے مسلح افواج کے بم سپوزل ماہرین نے ٍ150 ایم ایم کیلبرکے گولے کو لیزا صوبہ کے مناتی گاؤں میں ناکارہ بنایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ 150 ایم ایم کیلبرکے ہرگولے کا وزن تقریبا 50 کلوگرام ہے۔
زیکا نے آگے لکھا ہے کہ مسلح افواج کے بم ڈسپوزل ماہرین نے مناتی گاؤں میں کسی انہونی سے بچنے کے لئے 74 گولوں کو اس علاقے سے ہٹا دیا ہے۔
زیکا نے مزید بتایا کہ اب تک اس سال البانیہ کی مسلح افواج پورے ملک میں 75 آپریشن کرچکی ہے، جس میں 16 ٹن خطرناک گولوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔