روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے 9289 نئے معاملات آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5053748 ہوگئی ہے۔ اس کے پہلے دن ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے 9252 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
فیڈرل رسپانس سنٹر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اس عرصے کے دوران ملک کے 85 خطوں سے 9289 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں انفیکشن کے اضافے کی شرح 0.18 فیصد ہی ہے۔
اس درمیان ماسکو میں 3241 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سینٹ پیٹرزبرگ میں 846 اور ماسکو خطے میں 750 معاملے شامل ہیں۔ ملک کے چکوٹکا، نینیٹس اور جیوس آٹونومس ریجن میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
سنٹر کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا انفیکشن سے مزید 401 افراد کی موت ہوگئی اور اب تک 120807 افراد ملک میں اس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس درمیان 9250 افراد کے صحت یاب ہونے سے ملک میں ان کی تعداد بڑھ کر 4670484 ہوگئی ہے۔
(یو این آئی)