ETV Bharat / international

فرانس میں کورونا کے 8577 نئے معاملے - معاملوں میں مسلسل ریکارڈ

فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کے 8577 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 344101 ہوگئی۔ ملک میں اس وبا کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں یہ دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سے قبل 4 ستمبر کو فرانس میں کورونا کے 8975 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

فرانس میں کورونا کے 8577 نئے معاملے
فرانس میں کورونا کے 8577 نئے معاملے
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 10:45 AM IST

فرانس کی وزارت صحت نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ اس دوران کووڈ 19 سے مزید 30 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 30794 ہوگئی ہے۔

فرانس میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں اپریل کے وسط سے کمہ آنا شروع ہوئی، لیکن گذشتہ کچھ دنوں سے ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں مسلسل ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔

فرانس میں کووڈ ۔19 کے 5000 سے زیادہ مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے 599 افراد تشویشناک حالت میں ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

فرانس کے وزیر صحت اولیور ویرن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں مستقل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اگلے پندرہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

فرانس کی سائنسی کونسل نے ملک میں کورونا انفیکشن کی شرح کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عوامی مقامات پر سخت ضابطے نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں سے ماسک پہننے اور جسمانی دوری کے ضابطوں پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ فرانس کی حکومت آنے والے دنوں میں سخت اقدامات کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.