فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 58،000 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ اب تک کا سب سے زیادہ یومیہ اضافہ ہے۔ اس سے ایک دن قبل ہی 40،500 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ جیروم سالومن نے کہا کہ ’’پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 58،046 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔" یہ لوگ گذشتہ ایک ہفتہ میں کورونا کی زد میں آئے ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ فرانس میں ایک ہفتے میں تقریبا ً20 لاکھ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس میں 20 فیصد سے زیادہ متاثر کیسز آرہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 363 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مجموعی اموات کی شرح بڑھ کر 39،000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
واضح ہو کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 4.86 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3.21 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 12.32 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس وبائی مرض میں مبتلا ممالک میں امریکہ، بھارت اور برازیل پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔
کورونا وائرس نے اب تک ان تینوں ممالک میں 23560613 افراد کو متاثر کیا ہے اور 16571722 افراد اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ کرونا کے قہر سے اب تک ان ممالک میں 520332 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے 48600930 افراد کو متاثر کیا ہے اور دنیا بھر میں 1324214 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا سے سب سے متاثرہ ملک امریکہ میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 9606502 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 234911 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 1.20 لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے نئے معاملے پائے گئے ہیں۔