ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا وائرس: 3500 نئے کیس، 2503 افراد ہلاک - 2020 coronavirus pandemic in Italy

اٹلی میں خوفناک کورونا وائرس (كووڈ- 19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور منگل کو اس وائرس کے 3500 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30،000 ہو گئی ہے۔

2020 coronavirus pandemic in Italy
اٹلی میں کورونا وائرس
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 1:09 PM IST

سویلین دفاع محکمہ کی جانب سے تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 2503 افراد کی جان چلی گئی اور تقریباً 2941 مریض اس وائرس کی زد سے باہر آئے ہیں۔

اٹلی میں پیر تک کورونا وائرس کے 26،062 کیسز تھے جو اب بڑھ کر 31،506 ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اٹلی میں فی الحال کورونا وائرس کے سب سے زیادہ تازہ کیسز ہیں۔ اٹلی میں اتوار تک 20،603 افراد کورونا وائرس سے متاثر تھے۔

قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والاجان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.