اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 49 افراد کی موت ہوئی ہے۔
شہری دفاع محکمہ نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کل 3916 کیس سامنے آئے ہیں۔
محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلي نے کہا کہ 'اس سے 196 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 523 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں'۔
بوریلي نے کہاہے کہ ' اس بیماری سے ٹھیک ہونے کی شرح 11.28 فیصد ہے جبکہ 4.25 فیصد افراد کی اس سے موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 62 سے 95 سال کے کل 49 افراد کی اس وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ کل 2394 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے 1060 لوگوں کو ان کے گھروں کے اندر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ 462 لوگوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
اس سے پہلے اطالوی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب 15 مارچ تک تمام اسکول اور یونیورسٹی بند کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جمعرات کو کابینہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 8.5 بلین امریکی ڈالر فنڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔