ETV Bharat / international

حوثی باغیوں نے سعودی کے تیل فیسیلٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی کارروائی مہنگی ثابت ہو رہی ہے۔ حوثی باغیوں نے سعودی عرب سے بدلہ لینے کی غرض سے سعودی کے تیل فیسیلٹی پر حملہ کر دیا، جس سے سعودی معاشی نظام پر اثر پڑے گا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 4:52 PM IST

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیے جانے والے کروز میزائل سے پیر کو سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں سعودی عرب کی تیل فیسیلٹی کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

پلانیٹ لیبز کے ذریعہ پیر کے روز جاری کردہ سیٹلائٹ کی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ فیسیلٹی کے ایک ٹینک کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی عرب کی تیل فیسیلٹی جدہ کے شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بالکل جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحی ساری نے مبینہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ باغیوں نے اس فیسیلٹی پر نیا قدس -2 کروز میزائل فائر کیا۔

یہ مبینہ حملہ سعودی عرب میں ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس کے کچھ گھنٹوں بعد کیا گیا۔

سعودی عرب نے فوری طور پر کسی حملے کا اعتراف نہیں کیا ہے، لیکن ویڈیو اور سیٹیلائٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.