تبتی حکومت کے بیان کے مطابق کاشک ( پارلیمنٹ) کی جانب سے 14ویں دلائی لامہ کی 85 ویں سالگرہ کی مناسبت سے یکم جولائی تا 30 جون 2021 دنیا کے مختلف علاقوں میں تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور ’ایئر آف گریٹیٹیوٹ‘ کے طور پر منایا جائے گا۔
تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ 30 ولائی کو 85 سال کے ہوجائیں گے۔
تبتی انتظامیہ نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تبتی باشندے یکم جولائی سے ایک سالہ طویل تقاریب کو ’شکرگزاری کا سال‘ کے طور پر منائیں گے اور مختلف تقاریب کا اہتمام کریں گے جس میں دلائی لامہ کی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے گا۔
سنٹرل تبتی انتظامیہ کے صدر لوسانگ سانگے نے کہا کہ مرکزی تقریب دھرم شالہ میں 6 جولائی کو تبت کی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی جس میں پچاس سے زائد معززین شرکت کریں گے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں زیادہ تعداد میں معززین کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے وزارت داخلہ نے یہ ہدایت دی ہے۔