پاکستان میں انسانی حقوق کی خستہ حالی کو لیکر پورے شہر میں ڈیجیٹل بینرز و پوسٹرز لگائے گئے تھے، ایسے عالم میں جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ تھا، شاید ایسا اس لیے کیا گیا ہو تاکہ کرکٹ شائقین کی توجہ اس طرف مبذول کرا ئ جاسکے۔
عالمی بلوچ تنظیم نے پاکستانی ٹی وی چینل 'ہم ٹی وی' کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہےجس میں موبائل وین کےپوسٹرز اور اس کے ڈرائیور پر حملہ کرتے ہوئے شخص کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
مہم کے منتظمین نے ایک لمبے عرصے سےبلوچستان کی انسانی حقوق کی حالت زار کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنےکی کوشش کی ہے۔ یہ لو گ یورپ اور امریکہ کے علاقوں میں اپنے پروگرام کا انعقاد کر چکے ہیں۔