کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے سبب دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 کروڑ 8 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ان میں اب تک 12 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر لمحے اضافہ ہو رہا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 5 کروڑ 8 لاکھ 9 ہزار 985 افراد متاثر اور 12 لاکھ 63 ہزار 58 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 85 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔
کبھی کورونا کے پاک ہونے کا دعوی کرنے والا ملک نیوزی لینڈ بھی کورونا کے نئے کیسز کا سامنا کر رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 4 نئے کیسز کی تصدیق سے نیوزی لینڈ حکومت کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں اب تک 1 کروڑ 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 1.27 لاکھ سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اگرچہ دنیا میں تین کروڑ 58 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، اس کے باوجود کئی ممالک کو اس وبا پر قابو پانے کے لئے ایک بار پھر نئی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یورپی ممالک نے پہلی لہر کا سامنا کیا تھا اور اس دوران بہت زیادہ تباہی دیکھنے کو ملی تھی۔ ایسے میں دوسری لہر نے ایک بار پھر سے متاثر کیا ہے۔ فرانس اور یونان جیسے دوسرے یورپی ممالک نے دوبارہ لاک ڈاون کر دیا ہے، تاکہ کورونا سے ہونے والی تباہی سے بچایا جا سکے۔