ETV Bharat / international

ایک فیس ماسک کی قیمت کروڑوں روپے - most expensive face mask in the world

کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے قیمتی ماسک ہے، لیکن اگر دوسری کمپنی اس جیسا ماسک تیار کرتی ہے، تو وہ اس سے قیمتی تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:37 PM IST

موجودہ حالات میں فیس ماسک کا استعمال دنیا بھر میں کافی اہمیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر کی کمپنیز اس بات کی کوشش کرتی ہیں کہ کم سے کم قیمت میں ماسک بنا کر لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔

ویڈیو

ایسے میں اگر بات کریں بے حد قیمتی ماسک بنانے والی کمپنی کی، جو سو دو سو، ہزار یا دو ہزار نہیں بلکہ 11 کروڑ روپے کا فیس ماسک تیار کر رہی ہے۔

ماسک کے ڈیزائنر اور مالک اسحاق لیوی نے بتایا کہ ہم اس وقت دنیا کے سب سے قیمتی کورونا ماسک پر کام کر رہے ہیں۔ گیارہ کروڑ روپے کے اس ماسک کی تکمیل تک اس میں 18 کیرٹ سفید سونا اور تین ہزار 600 سفید اور سیاہ ہیروں کا استعمال کیا جائے گا۔

اس کمپنی کا تعلق اسرائیل سے ہے۔ یہ یروشلم کے پڑوس موتزا علاقے میں واقع ایک جیولری بنانے والی کمپنی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ وہ اب تک کا سب سے قیمتی ماسک تیار کر رہی ہے۔

لیوی نے کہا کہ اس کام کو امریکہ میں رہنے والے ایک چینی تاجر نے اس شرط پر شروع کیا تھا کہ یہ سنہ 2020 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا اور دنیا میں سب سے قیمتی ماسک ہو گا۔

ماسک کی ظاہری بناوٹ سے ایسا لگتا ہے کہ اگر چہ اس کا پہننا وائرس سے حفاظت کے تئیں پریکٹیکل نہیں ہے، تاہم اس کا وزن تقریبا 270 گرام ہو سکتا ہے۔

کمپنی کا یہ بھی دعوی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے قیمتی ماسک ہے، لیکن اگر دوسری کمپنی اس جیسا ماسک تیار کرتی ہے، تو وہ اس سے قیمتی تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.